ڈھاکہ،14اکتوبر(ایجنسی) شی جن پنگ پہلے چینی صدر ہیں جو بنگلہ دیش کے دو روزہ دورے پر آج جمعہ کو ڈھاکا پہنچے ہیں۔ بنگلہ دیش کے حکومتی اہلکاروں کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ کی موجودگی میں دونوں ملکوں کے اہلکار مختلف منصوبوں کے لیے چینی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کریں گے۔ ان معاہدوں
کے تحت بیجنگ حکومت بنگلہ دیش کو بیس ارب ڈالر کے لگ بھگ سرمایہ فراہم کرے گی۔ ڈھاکا میں قیام کے دوران چینی صدر باضابطہ طور پر ایک انڈسٹریل پارک کی افتتاحی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔ یہ صنعتی پارک ساحلی شہر چٹاگانگ کے قریب قائم کیا گیا ہے۔ چینی صدر بھارت کی میزبانی میں شروع ہونے والے برکس تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت سے قبل بنگلہ دیش کے دورے پر ہیں۔